بہاولنگر،بد بخت بیٹے نے ماں کیساتھ مل کر سوئے باپ کو گولیاں مار کر قتل کردیا،۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

جمعہ 9 نومبر 2018 18:45

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) بہاولنگر بد بخت بیٹے نے ماں کیساتھ مل کر سوئے ہوئے باپ کو گولیاں مار کر قتل کردیا ۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی گائوں 190سیون آر میں محمد اشفاق ولد شاہ محمد کو بد بخت بیٹے علی رضا نے ماں پروین بی بی کی ایماء پر گولیاں مار کر قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

وجہ عناد یہ ہے کہ مقتول کے بیٹے علی رضا نے اپنی پھوپھی کی بیٹی رافعہ بی بی دختر محمد سرور سکنہ 186سیون آر کیساتھ چوری نکاح کرلیا ۔مقتول محمد اشفاق نے پنچایتی طور پر شادی ختم کروا کر رافعہ بی بی کو والدین کے حوالے کردیا ۔جس رنجش پر علی رضا نے ماں پروین بی بی کیساتھ مل کر اپنے سوئے ہوئے باپ محمد اشفاق کو پسٹل سے چار گولیاں مار کر قتل کردیا ۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان ماں بیٹا کو گرفتار کرکے مقتول کی ہمشیرہ ممتاز بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں