کانسٹیبل محمدشہزاد شہید کیس، مرکزی ملزم نصرو کو سزائے موت ،محمدزمان کو عمرقید کی سزا سنا دی گئی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:46

بہاولنگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بہاولنگر کے کانسٹیبل محمدشہزاد شہید کے مقدمے کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سنادیا،مرکزی ملزم نصراللہ عرف نصرو کو سزائے موت اور محمدزمان عرف گگی کو عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان ملزمان کے خلاف مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چشتیاں کی عدالت سے انسداد دہشت گردی کی عدالت بہاولپور منتقل ہوا تھا جس کی سماعت مسلسل نو ماہ تک جاری رہی محمدسرفراز طارق بھٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر بہاولنگر کی طرف سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق اٹھارہ مارچ 2018 ء کو منشیات فروشوں کے خلاف ریڈ کے دوران ایکسائز آفس بہاولنگر کے کانسٹیبل محمدشہزاد شہید ہوگئے تھے جس کی ایف آئی آر تھانہ بخشن خان تحصیل چشتیاں میں درج ہوئی تھی ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں