ووٹرز ڈے کے سلسلہ میں سلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس میں سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:46

بہاولنگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھرمیں عوام میں ووٹ اور جمہوریت کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے قومی ووٹرز ڈے منایاگیا اس سلسلہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس میں سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر ابوبکر تھے سیمنار میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران سول سوسائٹی یونیورسٹی اساتذہ اور مختلف اداروں کے سربراہان طلباء و طالبات اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولنگر میاں محمدشاہدنے اپنے خطاب میں ووٹرکا تناسب بڑھانے اور ووٹ کے اندراج بالخصوص خواتین کے بطور ووٹر اندراج پر روشنی ڈالی انہوںنے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت اور فریضہ ہے جوملک میں جمہوریت کے اتحکام کے لیے ضروری ہے سیمنیار کے اختتام پر ووٹر آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں