سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،ریجنل پو لیس آفیسر بہاولپور

جمعرات 11 اپریل 2019 19:52

بہاولنگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2019ء) ریجنل پو لیس آفیسر بہاولپور عمران محمود نے دورہ بہاولنگر کے موقع پرڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر،ایس پی انوسٹی گیشن نعیم الحسن اور ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او بہاولپور نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایت پر مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے جاری مہم کے تحت سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

ڈکیتی ،راہزنی اور وہیکل سنیچنگ جیسے عدم پتہ مقدمات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے جلدازجلد حقائق پر یکسو کیا جائے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے ضلع بہاولنگر کو ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم میں ناجائز اسلحہ میں ملوث ملزمان گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں