بہاولنگر ، مظلوم کشمیری بہنوں ، بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے خواتین بھی میدان میں آگئیں، ریلی کا انعقاد

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:13

بہاولنگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) مظلوم کشمیری بہنوں ، بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے خواتین بھی میدان میں آگئیں، گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں طالبات ،اساتذہ کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت اے ڈی سی آر سیف اللہ ساجد، پرنسپل میڈم خالدہ محمود نے کی طالبات،اساتذہ کی کثیر تعداد ریلی میں شریک ہوئی ریلی کے شرکائ نے بینرز اٹھا کر نعرے بازی کرتے ہوئے مارچ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی آر سیف اللہ ساجد اور پرنسپل میڈم خالدہ محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کشمیری ماوں ، بہنوں کے شانہ بشانہ ہیں ۔کشمیریوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم پر اقوام متحدہ فوری مؤثر ایکشن لے، پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں