آبادی کے تناسب سے پاکستان دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر ہے

اتوار 22 ستمبر 2019 14:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) آبادی کے تناسب سے پاکستان دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر ہے ۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک آبادی کے بڑھتے ہوئے سیلاب سے خو فز دہ ہیں شعور وآگاہی کے بغیر آبادی کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنا ممکن نہ ہے ۔پاکستان کی ترقی کئے لئے پاکستان کی بڑھتی ہو ئی آبادی کی روک تھام انتہائی ضروری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹر کٹ پاپولیشن آفیسر بہاولنگر مجیب ربانی نے فلاحی مرکز سٹی ہارون آباد میں الیکترانک وپر نٹ میڈیا نمائند گان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ضلعی آفیسر بہبود آبادی بہاولنگر مجیب ربانی نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی نہ صرف ملکی ترقی کی راہ رکاوٹ ہے بلکہ معیشت کو بھی تباہی کی جانب دھکیل رہی ہے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کے لئے میڈیا بھی اپنا کردار اداء کریں جبکہ فلاحی مرکز سٹی ہارون آباد کی انچارج ایف ڈبلیو سی زاہدہ رخسانہ نے کہا کہ وسائل اور آبادی کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہی بہتر حکمت عملی ہے باشعور قوم ہمیشہ اپنے وسائل اور اپنی استطاعت کے مطابق پائوں پھیلاتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس لئے ازحد ضروری ہے کہ ہم اپنی بڑھتی ہو ئی آبادی پر قابو پانے کئے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے ملک وقوم کو ترقی کی شاہراہ کریں

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں