ْبہاولنگر ،کمسن طالبعلم سے مبینہ زیادتی پر شہریوں کا ملزم پر تشدد، پولیس کے حوالے کر دیا

بچے کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی، پولیس

اتوار 29 ستمبر 2019 14:40

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2019ء) بہاولنگر میں شہریوں نے چھٹی جماعت کے طالب علم کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدرپولیس کے مطابق ملزم ریاض کو بچے کی شکایت اورشور مچانے پرشہریوں نے پکڑا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس کی جانب سے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بچے کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں