بہاولنگر،محکمہ اینٹی کرپشن نیسرکاری زمین کی بوگس الا ٹمنٹ میگا سکینڈل کے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:44

بہاولنگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی،کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین کی بوگس الا ٹمنٹ میگا سکینڈل کے اہم ملزم تحصیلدار ہارون آباد محمد اجمل سیف چٹھہ کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

تحصیلدار کولاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ملزم پر سابقہ دور حکومت میں اپنی چشتیاں تعیناتی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 83 ایکڑ زمین کی بوگس الاٹمنٹ انتقال اور قبضہ مافیا کی سرپرستی کے الزامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں