بہاولنگر ، ڈی پی او کی ہدایت پرضلعی پولیس نے چہلم کا سکیورٹی پلان جاری کردیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:30

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرمحمد انور کھیتران کی ہدایت پرضلعی پولیس نے چہلم کا سکیورٹی پلان جاری کردیا،ضلع بھر میں 41مجالس اور 8جلوس پر 1300سے زائدپولیس ملازمین و قومی رضا کار اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے ۔ڈی پی او بہاولنگرمحمد انور کھیتران نے کہا کہ ضلع کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس ودیگر متعلقہ ادارے بخو بی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

عوام خاص طور پر میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا دہشت گردی کے خلاف قوم ملک اور سلطنت متحد ہیں۔دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے پولیس سمیت دیگر فورسزکے جوانوں کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں لائسنسی /روایتی 08جلوس اور 41مجالس، 38علماء کرام کی ضلع بندی اور12علمائ کرام کی زبان بندی بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں 1300سے زائد پولیس افسران وجوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔چہلم محرم الحرام کے جلوس کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔جبکہ فضائی جائزہ کے لیے ڈرون کیمرے بھی موجود ہیں۔ایک مرکزی کنٹرول 063-9240063-64ڈی پی او آفس میں قائم کیا گیا ہے جس کے انچارج محمد خاں ڈی ایس پی لیگل ہوں گے۔یہ کنٹرول روم چہلم کے آغاز سے اختتام تک کام کریگا۔

ڈی پی او محمد انور کھیتران نے کہا کہ ضلع بھرکے داخلی اور خارجی راستوں پرناکہ بندی کی گئی ہے جس کے ذریعے مشکو ک افراد کی نگرانی کا عمل جاری ہے۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے جس کی خلاف ورزی کسی صور ت برداشت نہیں کی جائے گی۔جرم کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی صحافیوں کو بھی چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے قیام امن کے لیے ہمیشہ کی طرح پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے بھر پورتعاون کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چہلم محرم الحرام سے قبل ہی امن کمیٹی علماء کرام،تاجر وں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے میٹنگزکی گئی ہیں۔ان کی تجاویز کی روشنی میں بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم امن بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔شر پسندوں پر نظر رکھیں اور بدامنی پھیلانے کی سوچ رکھنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگرنے میڈیا کے گزشتہ ادوارکے کردار کو سراہا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں