پنجاب زجہ بچہ کے دوسوبستر وں پر مشتمل پانچ نئے ہسپتال بنانے کا فیصلہ

ہرایک ہسپتال پر پانچ ارب روپے لاگت آئیگی ہسپتال بہاولنگر ،لیہ،راجن پور،اٹک اور میانوالی میںبنائے جائیں گے

منگل 17 مارچ 2020 14:02

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2020ء) پنجاب زجہ بچہ کے دوسوبستر وں پر مشتمل پانچ نئے ہسپتال بنانے کا فیصلہ ہرایک اسپتال پر پانچ ارب روپے لاگت آئیگی اسپتال بہاولنگر ،لیہ،راجن پور،اٹک اور میانوالی میںبنائے جائیں گے تفصیلات کے مطا بق پنجاب حکومت نے زچہ وبچہ کے دوسو بستروں پر مشتمل پانچ نئے اسپتال بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ان پر لاگت پاننچ ہزار ملین روپے آئے گی صوبے میں نئے اسپتال اور موجودہ اپ گریڈیشن کے حوالے سے محکمہ صحت نے رپورت پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی جس کے مطا بق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 5نئے زچہ بچہ ہسپتال بنائے گی یہ اسپتال بہاولنگر ،راجن پور ،اٹک،میانوالی،لیہ میں بنائے جائیں گے ہر زچہ وبچہ اسپتال میں کم ازکم دو سو بستر ہو نگے اور ہر اسپتال پر کم ازکم لاگت پانچ ارب روپے آئے گیصوبے میں ایمرجنسی سہولیا ت کو بہتر کر نے کے لئے تین اسپتالوں کی سکمیں 2019اور 20کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر گئی ہیں ان میں میجر شبیر شریف اسپتال گجرات،جنرل اسپتال گوجرہ،ڈسٹرکٹ اسپتال ناروال شامل ہیں جبکہ ان تینوں اسپتالوں کی ایمر جنسی بہتر کر نے کا منصوبہ رواں سال تیس جون کو ہی مکمل ہو جائے گا رپورٹ کے مطا بق حکومت عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کر نے کے لئے ضلع اور تحصیل کے اسپتالوں کو اپ گریڈیشن کر رہی ہے ان اسپتالوں میں پہلے سے ہی ضروری آلات اور مشینری مہیا کررہی ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں