بہاولنگر،کرونا متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ،پولیس اہلکاروں کے علاوہ افسران بھی متاثر ہونے لگے

جمعرات 21 مئی 2020 16:15

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) کرونا سے متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے علاوہ افسران بھی کرونا سے متاثر ہونے لگے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈی ایس پی صدر سرکل منصور عالم کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے اس طرح ضلع میں کرونا متاثرین کی تعداد 56 ہو گئی ہے جو تمام کے تمام اپنے اپنے گھروں میں سیلف کرونطینہ ہیں اور ڈی ایچ کیو سمیت ضلع کے ہسپتال میں کرونا کا کوئی مریض داخل نہیں ہے جبکہ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ ڈی ایس پی منصور عالم کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر انہوں نے خود کو سیلف قرنطینہ کر لیا ہے اور انکے تمام عملہ گن مین ڈرائیور اور ریڈر سمیت تمام عملہ کو قرنطیبہ کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف پولیس ترجمان کے مطابق چھ پولیس اہلکاروں میں سے ایس ایچ او پرویز جتوئی اور ایک کانسٹیبل کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں