بہاولنگر،انتظامیہ اور پاسکو کی کارروائی ،ذخیرہ کی گئی سینکڑوں من گندم برآمد کرکے پاسکو سنٹر منتقل کردی

ہفتہ 30 مئی 2020 19:04

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء)سپیشل برانچ کی نشاندہی پر مقامی انتظامیہ اور پاسکو نے کارروائی کے دوران ذخیرہ کی گئی سینکڑوں من گندم برآمد کرکے پاسکو سنٹر منتقل کردی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سپیشل برانچ کی نشاندہی پر پاسکو کے پراجیکٹ منیجر راو اصغر نے کارروائی کرتے ہوئے بستی سکھیریاں والی اور گردونواح میں کی گئی سینکڑوں من گندم ذخیرہ کی گندم پکڑ لی ۔کارروائی کے دوران سینکڑوں من ذخیرہ کی گئی گندم برآمد ہوئی پراجیکٹ مینجر راو اصغر علی انسپکٹر نفیس احمد اور چوہدری شفیق بھی ہمراہ تھے ۔قبضہ میں لئی گئی گندم کو کھیراج پورہ سنٹر منتقل کردی گئی پراجیکٹ مینجر پاسکو راو اصغر کا کہنا ہے کہ گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی جاری رہے گی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں