بہاولنگر میں کورونا کے وار میں اضافہ جاری خایک ہی خاندان کے 15 افراد کی کورونا رپورٹ پازیٹو آگئی

ہفتہ 30 مئی 2020 19:04

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) بہاولنگر میں کورونا کے وار میں اضافہ جاری ہے ایک ہی خاندان کے 15 افراد میں کورونا پازیٹو رپورٹ آنے اور منچن آباد کے رہائشی شخص کی کورونا سے موت کے بعد صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے ۔پولیس ۔ڈاکٹرز اور شہری بڑی تعداد میں کورونا کے مرض کا شکار ہورہے ہیں ۔محکمہ ہیلتھ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وحید آفسر باجوہ نے بتایا جن علاقوں سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں ان علاقوں کی سکرینگ کی جارہی ہے اور ان علاقوں کو مکمل لاک ڈاون کیا جائے گا بہاولنگر میں کورونا کے وار میں مزید اضافہ جاری ہے۔

سادات کالونی کے ایک ہی خاندان کے 15 افراد کی کورونا رپورٹس پازیٹو آگئی ہے۔رفیع گارڈن میں 8 افراد کی کورونا رپورٹس پازیٹوسامنے آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

۔منچن آباد کے رہائشی کورونا مریض کی موت کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وحید آفسر باجوہ نے کہا کہ ضلع میں اس وقت کورونا کے 90 مریض ہیں منچن آباد کے رہائشی کورونا کے مریض کی موت کے بعد اس گلی کو مکمل لاک ڈاون کردیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جن 15 افراد کی رپورٹس پازیٹو آئی ہیں اس علاقہ کی سکرینگ کی جائیگی۔ان افراد کے تمام کاروباری مراکز کو دو ہفتوں کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں