بہاول نگر،غیرت کے نام پرایک شخص کے ہاتھوں3 افراد قتل

جمعرات 29 اگست 2013 14:09

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 29اگست 2013ء ) بہاولنگر میں غیرت کے نام پرپھوپی اور دادی کو قتل کرنے والے مفرور ملزم نے ایک اور شخص کو قتل کردیا۔جمعرات کو پولیس کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے قبول فتانی میں5روز قبل 3افراد نے ملزم اجمل کی پھوپی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ملزمان نے مزاحمت پر اجمل کے چچا محمد یار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اجمل غیرت کے نام پرپھوپی اور دادی کوقتل کرکے فرار ہوگیا۔ بعد میں مفرور قاتل نے بستی برالاں میں جاکرپھوپی کو اغوا کرنے والے ملزمان کی پشت پناہی کرنے پرایک زمیندار کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جوہسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ۔ پولیس نے دونوں واقعات کی ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں