کاشتکاری کی منظم حکمت عملی سے بھر پور پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے‘محمد عارف شیخ

پیر 23 دسمبر 2013 16:41

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23دسمبر 2013ء)کاشتکاری کی منظم حکمت عملی سے بھر پور پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ۔گندم کے کاشتکار بہتر نگہداشت کے لئے جڑی بوٹیوں کا بروقت خاتمہ کریں ،زرعی ادویات میں فی ایکڑ سو سے ایک سو بیس لٹر پانی ملاکر اسپرے کیا جائے ۔زرعی تر قی سے ہی ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ملک کو زرعی اجناس میں خود کفیل کر کے ملکی معیشت میں انقلاب بر پا کیا جا سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے ریجنل کو آرڈینیٹر وچیف ایگز یکٹو کراپ لینڈ گروپ محمد عارف شیخ نے بہاولنگر دورہ میں میڈیا نمائند گان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ زرعی تر قی سے ہی ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ملک کو زرعی اجناس میں خود کفیل کر کے ملکی معیشت میں انقلاب بر پا کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کاشتکار حضرات گندم کی فصل کی بہتر نگہداشت کے لئے کھیتوں میں موجود جڑی بوٹیوں کا بروقت خاتمہ کر یں کیونکہ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے پیداوار میں کمی واقع ہو تی ہے جبکہ زرعی ادویات کے سپرے کے محلول میں فی ایکڑ ایک سو سے ایک سو بیس لٹر پانی کا استعمال کیا جائے تا کہ فصل کو پیداواری نقصان سے بچنا ممکن ہو سکے ۔

محمد عارف شیخ نے مزید بتایا کہ فوڈسیکورٹی کے حوالہ سے گندم کی فصل انتہائی اہمیت کی حامل ہے جسکی بہتر پیداوار سے نہ صرف غذائی خود کفا لت حاصل کی جا سکتی ہے بلکہ کاشت کاروں کی انفرادی خوشحالی بھی ممکن ہے لہذا گندم کی فصل پوری توجہ کی متقاضی ہے تاکہ کاشتکاروں کو انکی محنت کا صلہ حاصل ہو ۔ اور کاشتکار سپرے کرتے وقت مخصوص نوزل کا استعمال کریں تاکہ موثر اور فائدہ مند نتائج حاصل ہو سکیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کورا پڑنے کی متوقع راتوں میں کھیتوں کے کنارے مختلف جگہوں پر اگر گڑھے کھود کر ان میں بھوسہ وغیرہ بھر دیں اور اسے آگ لگا کراوپر کوئی چیز رکھ دیں تو اس سے نکلنے والے دھوئیں کے باعث فصل کورے سے محفوظ رہ سکتی ہے جبکہ شدید کورے کی صورت میں کاشتکار2کلو گرام یوریا فی ایکڑ 100لٹر پانی ملز کر سپرے کر کے مطلوبہ نتائج حا صل کئے جا سکتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان پروٹیکشن ایسویسی ایشن کاریجینل کو آرڈینیٹرمقرر ہونا پی سی پی ممبران اور دستوں کا مجھ پر بھر پور اعتماد اور محبت ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ میں بھر پور کوشش کروں گا کہ جو اتنی بڑی ذمہ داری دستوں اور پی سی پی نے میرے کند ھوں کو سونپی ہے کو احسن طر یقے سے سر انجام دیکر ان کے اعتماد پر پورا اتروں ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں