بہاولنگر،سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی،بہاولنگر بڑی تباہی سے بچا لیا 2 دہشتگرد گرفتار

جمعہ 11 ستمبر 2020 22:00

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) سی ٹی ڈی کی ہارون آباد رودڈ پر کامیاب کارروائی،بہاولنگر بڑی تباہی سے بچا لیا ،کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد گرفتار کر لیے ،دہشتگردوں کی شناخت صداقت خان اور ابوبکر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشتگرد شہر میں دہشتگردی کے واقعہ کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔گرفتار دہشتگردوں کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ۔اسلحہ۔لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقدمہ درج کر کر لیا گیا جبکہ گرفتار دہشت گردوں سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور مزید سنسنی خیر انکشافات کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں