بہاولنگر، بچوں کے ساتھ جنسی در ندگی کے واقعات کا سلسلہ نہ رک سکا ،ایک شخص کی چار سالہ معصوم بچے سے جنسی زیادتی کی کوشش

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:11

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) بچوں کے ساتھ جنسی در ندگی کے واقعات کا سلسلہ نہ رک سکا نواحی گاؤں 185سیون آر میں چار سالہ معصوم بچے سے جنسی زیادتی کی کوشش۔ تھانہ کچھی والہ میں ایک ہفتہ میں دوسرا وقعہ سامنے اگیا۔گواہان کے اجانے سے ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ ملزم پر پہلے بھی جنسی زیادتی کرنے اور چوری وغیرہ کی ایف ائی ار بھی درج ہیں اور ملزم دو ماہ قبل ہی جنسی زیادتی کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہوکر ایا ہے۔

ضلع بھر میں کم سن بچوں سے جنسی درندگی کے واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکاآئے روز جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہونے لگے بہاولنگر کے نواحی علاقہ تھانہ کچھی والہ میں ایک ہفتہ میں معصوم بچے سے جنسی زیادتی اور کوشش کادوسرا بڑا وقعہ رونمائ ہو گیا ملزم کاشف بندیچھہ نے گلی سے کھیلتے ہوئے چار سالہ بچے ایان کو ورغلائ کر حویلی میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی درندہ صفت اوباش ملزم کاشف پر اس سے پہلے بھی چوری کے 2 اور بچوں سے جنسی زیادتی کیبھی2 مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم چند روز قبل ہی جنسی زیادتی کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہو کر آیا ہیدرندہ صفت ملزم کا شف نے تقریبا دو ماہ قبل بھی ایک معصوم بچے کو مسجد لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس تھانہ کھچی والا نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ایس ایچ او تھانہ کھچی والا افتخار سوہل نے کہا ہے کہ جلد ہی ملزم کو بھی گرفتار کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں