بہاولنگر‘نوجوانوں کواسلحہ کی نمائش کے جنون نے جیل کی ہوا کھلا دی

سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش پانچ منچلے جوان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ۔مقدمات درج حوالات بند مزید تفتیش جاری

اتوار 27 ستمبر 2020 12:55

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) نوجوانوں کواسلحہ کی نمائش کے جنون نے جیل کی ہوا کھلا دی ۔سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش پانچ منچلے جوان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ۔مقدمات درج حوالات بند مزید تفتیش جاری ۔تفصیلات کے مطابق فقیروالی کے پانچ نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر ہیرو بننے کے شوق نے ولن کے روپ میں جیل پہنچا دیا ۔

فقیروالی کے رہائشی پانچ جوان محمد عبد اللہ عرف محسن ،محمد جنید ،محمد اظہر ،آصف رشید عرف منا اور اویس کو سشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی ۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھانہ فقیر والی پولیس حرکت میں آگئی اور پانچوں جوانوں کو تھانہ فقیروالی نے حراست میں لیکر مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 2عدد پسٹل 30بور ،ایک رائفل 44بور ،ایک بندوق 12بور اور ایک عدد پمپ ایکشن 12بور برآمد کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون ہر امیر غریب کے لئے برابر ہے اسکا عملی نمونے کااطلاق ضلع بہاولنگر میں موجود ہے غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش قانونی جرم ہے اور کسی بھی طور ایسے افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا بلکہ قانون کے مطابق سزا دی جائے گئی تاکہ ضلع بھر میں جرائم کی شرح کم کر کے ضلع کو امن کا گہوارہ کرائم فری علاقہ بنایا جا سکے جبکہ ایس ایچ او تھانہ فقیروالی انسپکٹر پرویز جتوئی نے بتایا کہ ہم نے ناجائز اسلحہ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے تاہم مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کر رہے ہیں ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں