بہاولنگر ضلع میں پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہو گئی

بدھ 30 ستمبر 2020 23:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) بہاولنگر ضلع میں پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہو گئی ۔بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کے علاقے علامہ اقبال نگر چک نمبر 86فائیو آر کے رہائشی بنیا مین کے 18ماہ کے بچے علی وارث میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔بچے کے دو دفعہ ٹیسٹ کروائے گئے دونوں بار رپورٹ مثبت آئی ۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر ضلع کے علاقہ علامہ اقبال نگر چک 86فائیو آر کے رہائشی بنیا مین نامی شخص کے 18ماہ کے بیٹے علی وارث کی مسلسل ویکسینشن ہونے کے باوجود بائیں ٹانگ پولیو وائرس سے متاثر ہو گئی ڈیڑھ ماہ قبل سیمپل بجھوایا گیا تھا جو کہ مثبت آیا تحصیل ہارون آباد میں پو لیو کا یہ پہلا کیس ہے جو کہ مثبت آیا ہے اس سلسلہ میں پولیو فوکل پر سن ڈپٹی ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ہارون آباد ڈاکٹر عامر رضاء کا کہنا ہے کہ بچے میں ویکسین ڈرائی پولیو کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ پولیو کی ویکسین دینے کے باوجود ہو جاتی ہے اب تک پاکستان میں اس بیماری سے متاثرہ بچوں کی تعداد 64کے قر یب ہے ۔

(جاری ہے)

ریکارڈ کے مطابق پولیو سے بچائو کے لئے محکمہ ہیلتھ کی طرف سے بچے کی مسلسل ویکسینیشن کی گئی تھی مگر اسکے باوجود علی وارث ویکسین ڈرائی پولیو کا شکار ہو گیا ہے ۔ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے بھی متاثرہ بچے کے گھر کا دورہ کیا ۔اس موقع پر سی اوہیلتھ بہاولنگر ڈاکٹر افسر باجوہ اور ڈپٹی ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر رضاء کا کہنا تھا کہ ہم ڈبلیو ایچ او کی ٹیم اور بچے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں