بہاولنگر،پولیس نے تین سالہ بچے کے خلاف پبلک مقام پر فیلکس آویزاں کرنے کا مقدمہ درج کر دیا

بدھ 14 اکتوبر 2020 23:51

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) پولیس نے تین سالہ بچے کے خلاف پبلک مقام پر فیلکس آویزاں کرنے کا مقدمہ درج کر دیا، پولیس تین سالہ ملزم کی گرفتاری کے لئے نفری کے ہمراہ بچے کے گھر پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیر والی پولیس نے پبلک مقام پر فیلکس آوایزاں کرنے کے جرم میں تین سالہ بچے عبد اللہ کے خلاف وال چاکنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔

(جاری ہے)

بچے کے والد محمود نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہاکہ بیٹے نے اپنے کاروبار کی تشہیر کے لئے چھوٹی سے فیلکس آویزاں کی تھی مگر پولیس تھانہ فقیر والی نے میرے تین سالہ بیٹے عبد اللہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر دیا ہے جو کہ ظلم وبر بریت کی انتہاء ہے آج جب پولیس عبد اللہ کی گرفتاری کے لئے پہنچی تو مجھے علم ہوا کہ میرے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج ہے حالانکہ مقدمہ چار اکتوبر کا درج کیا گیا ہے تب میں نے عدالت سے بچے کی ضمانت کے لئے رجوع کیا ہے۔دوسری طرف پولیس موقف کے مطابق شوکت اے ایس آئی کا کہنا ہے کہ ہم نے دوکان کے پروپرائٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے لیکن تفتیش میں زمہ دران کا تعین ہو جائے گا ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں