بہا ولنگر،ضلعی پو لیس نے بسلسلہ عید میلاد النبیؐجامع سکیو رٹی پلا ن جا ری کر دیا

ضلع بھرمیں 33جلو سو ں کے لیے 1400 سے زائد پولیس اہلکا ران و افسرا ن تعینا ت ڈسٹر کٹ پو لیس عوا م کی سکیو رٹی کو یقینی بنا ئے گی،ڈ ی پی او بہا ولنگر قدوس بیگ

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:01

بہا ولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) ضلعی پو لیس نے بسلسلہ عید میلاد النبیؐجامع سکیو رٹی پلا ن جا ری کر دیا، ضلع بھرمیں 33جلو سو ں کے لیے 1400 سے زائد پولیس اہلکا ران و افسرا ن تعینا ت کر دئیے گئے ۔تفصیلا ت کے مطا بق ضلعی پو لیس نے ڈی پی او قدوس بیگ کی سربراہی میں 12ربیع الاول کے حو الے سے اپنی تیا ریا ں مکمل کر لی ہیں۔

12ربیع الا ول کو ضلع بھر میں 33جلو س بسلسلہ عیدمیلا د النبی ؐ نکا لے جا ئیں گے جس میں Bکیٹگری کی16اورCکیٹگری کی17جلوس بر آمد ہو ں گے۔ جس کی سکیو رٹی کے لیے 1400سے زائد پولیس افسرا ن و اہلکا ران اور قو می رضا کا ران ڈیو ٹی کے فرائض سر انجا م دیں گے۔ ضلعی ہیڈ کو ارٹر پر کما نڈ اینڈ کنٹر ول سسٹم کے تحت 12ربیع الا ول کے تمام جلو سو ں اور عید میلا د النبیؐکی فو ل پر وف سکیو رٹی کو یقینی بنا یا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ابتدا ئی طو ر پر تما م پو لیس افسران کو عید میلاد النبیؐاورجلوس کے رو ٹس کا از سر نو جا ئز ہ لینے کے بعد سخت سکیو رٹی پلان تشکیل دے دیا گیاہے۔ضلعی ہیڈ کو ارٹرکے علا وہ تما م تھا نہ جات کی سطح پر افسرا ن نے عید میلا د النبیؐ کے منتظمین سے میٹنگز کی ہیں۔ علماء کرام وممبران ضلعی ڈویژنل امن کمیٹی سے قبل ازیں بریف اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق حسب اجازت عید میلادالنبیؐکے پرگرام منعقد کیے جائیں گے۔

اور پو لیس کی جا نب سے جا ری کر دہ ہدا یت نا مے پر مکمل عملدرآمد کر یں گے۔ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ ضلع میں تمام مکا تب فکر کے درمیان قا بل رشک محبت اور رو اداری قا ئم ہے او ر ضلعی امن کمیٹی کے تعا ون اور مشا ورت سے 12ربیع الا ول کا سکیو رٹی پلا ن جا ری کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں