بہاولنگر سمیت دنیا بھرمیں ایڈز سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

منگل 1 دسمبر 2020 13:52

بہاولنگر سمیت دنیا بھرمیں ایڈز سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) بہاولنگر سمیت دنیا بھرمیں ایڈز سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلہ میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سرگودھا کے زیر انتظام ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائے سی اے ضلع کے صدر ڈاکٹر عتیق مشتاق نے کہا کہ ایڈز ایک مہلک بیماری ہے جو غلط روابط قائم کرنے سے پیدا ہوتی ہے اس بیماری سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے تعلقات اپنے جیون ساتھی تک محدود رکھیں تھوڑی سی لذت کیلئے اس بیماری کو سمیٹنا عقلمندی نہیں ہے پاکستان میں گزشتہ دس برسوں کے دوران اس مہلک بیماری نے بڑی تیزی سے اپنے پنجے گاڑھے ہیں ہر سال ایڈز سے آگاہی کا دن منایا جاتا ہے اور لوگوں کو شعور بھی دیا جاتا ہے اس کے باوجود لوگ جنسی تعلقات سے بعض نہیں آتے جس کی وجہ سے ایڈز جیسا مہلک مرض انہیں لاحق ہوتا ہے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ ہم نے ہر فورم پر ایڈز سے متعلقہ شعور کی آگاہی کیلئے سیمینارز منعقد کئے ہیں اور لوگوں کو اس مہلک بیماری سے آگاہ کیا اس کے باوجود لوگ باز نہیں آتے جس کی وجہ سے یہ مہلک مرض بڑی تیزی سے سرائیت کررہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مہلک بیماری سے بچاؤ کیلئے یونیورسٹی سطح پر لیکچرز کا اہتمام کیاجائے تاکہ لوگ اس مہلک مرض سے محفوظ رہ سکیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں