پنجاب فوڈ اتھارٹی گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، کریانہ سٹور پر چھاپہ، 1800ساشے گٹکا ضبط کرلیا

ہفتہ 16 جنوری 2021 14:50

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کریانہ سٹور سے 1800ساشے گٹکا ضبط کرلیا ، کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں محلہ امیر کوٹ میں کریانہ سٹور پر کی گئی۔فوڈ بزنس آپریٹر نے بھاری مقدار میں گٹکا سٹور کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

مزید خریدوفروخت کا ریکارڈ نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی پر اشفاق کریانہ سٹور کو سیل کر کے 1800ساشے گٹکا ضبط کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گٹکے کا استعمال جگر کے کینسر، پھیپھڑوں اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ ممنوعہ اشیاء کی فروخت انسانی صحت سے کھیلنے کے مترادف ہے صحت دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں