بہاولنگر میں پولیس اہلکار کی گھر میں گھس پر بیٹے کے سامنے خاتون سے مبینہ زیادتی

ملزم پولیس اہلکار پڑوسی ہے جو چھیڑ چھاڑ کرتا تھا ،منع کیا تو گن پوائنٹ پر زیادتی کی، خاتون کا الزام

بدھ 20 جنوری 2021 23:42

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں پولیس اہلکار نے گھر میں گھس کر خاتون کو بیٹے کے سامنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم پولیس اہلکار پڑوسی ہے جو چھیڑ چھاڑ کرتا تھا جس پر اسے منع کیا تو اس نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔

(جاری ہے)

خاتون کے مطابق پولیس اہلکار نیگھر میں گھس کر بیٹے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس نیملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا لیکن اسے گرفتار نہیں کیا اور وہ دندناتا پھر رہا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبوری ضمانت پر ہے، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔ پولیس کے مطابق میرٹ پرتفتیش کی جارہی ہے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں