بہاولنگر، پولیس کی کارروائی ،17سالہ طالبہ کونوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

جمعرات 21 جنوری 2021 22:44

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 17سالہ طالبہ کونوکری کا جھانسہ دیکر اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والا شیطان صفت ملزم گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطا بق علاقہ تھانہ سٹی ہارون آباد میں 17سالہ طالبہ کے اغواء کے بعد زیادتی کا نشانے بنائے جانے کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار حسین کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے شیطان صفت ملزم مہران ایوب ولد محمد ایوب قوم آرائیں سکنہ چک نمبر33/R اتفاق ٹاؤن کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے متاثرہ کو نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے 65000 روپے وصول کئے اور پھر نوکری کے کاغذات دینے کے بہانے بلا کر ساتھی ملزمان کی مددسے اغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ متاثرہ کو ہرصورت انصاف کی فراہمی کے لیے مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جارہا ہے۔ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ عوام الناس کے جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں