محکمہ اوقاف کی صوبہ بھر میں تمام مساجد اور درباروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے اخراجات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

جمعہ 22 جنوری 2021 12:55

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) محکمہ اوقاف نے مالی اخراجات کو کم کرنے کیلئے صوبہ بھر میں تمام مساجد اور درباروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے اخراجات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی ہے محکمہ اوقاف نے تمام ایریا منیجرز سے ان کے علاقوں میں قائم درباروں اور محکمہ اوقاف کی مساجد کی تفصیلات اور انہیں سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے اخراجات کا تخمینہ لگا کر رپورٹ سیکرٹری اوقاف کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر کے تمام درباروں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائیگا جس کے بعد محکمہ اوقاف کی مساجد کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کردیا جائیگا ذرائع کے مطابق اس اقدام سے سالانہ محکمہ اوقاف کو 10 سے 15 کروڑ روپے کی بچت متوقع ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں