یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعوے دم توڑنے لگے

جمعہ 18 جون 2021 16:06

یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعوے دم توڑنے لگے
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعوے دم توڑنے لگے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اور گھی دستیاب نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات اور مایوسی کا سامنا ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو ریلیف دینے کے دعوے جھوٹ ثابت ہونے لگے۔

(جاری ہے)

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور چینی غائب ہوگئے۔شہری مایوس ہوکر واپس گھروں کو لوٹنے لگے۔اس موقع کر شہریوں کا کہنا تھا کہ روزانہ گھی اور چینی لینے آتے ہیں لیکن نہیں ملتا عید کے بعد سے گھی اور چینی دستیاب نہیں ہیں ۔صبح دیہاڑی چھوڑ کر یوٹیلیٹی سٹور پر آتے ہیں اور مایوس ہوکر واپس لوٹ جاتے ہیں ۔ہم بازار سے مہنگے داموں گھی اور چینی خریدنے پر مجبور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں