بہاولنگر‘شہری پٹواری نے سرکاری خزانے کو ڈھائی کروڑ کا چونا لگا دیا

جمعہ 18 جون 2021 16:06

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) شہری پٹواری نے سرکاری خزانے کو ڈھائی کروڑ کا چونا لگا دیا اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں ،پٹواری محکمہ مال کی بڑی کرپشن کا انکشاف غلام یاسین پٹواری نے مبینہ طور پر سرکاری خزانے کو اڑھائی کروڑ کا چونا لگا دیاڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور نے اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر کی رپورٹ پر تحقیقات کا حکم دے دیارپورٹ کے مطابق غلام یاسین پٹواری نے کمرشل بلڈنگ کو خالی پلاٹ ظاہر کیا جس سے سرکاری خزانے کو اڑھائی کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا پٹواری غلام یسین نے مالکان اراضی سے ملی بھگت کرکے اور مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر اصل شیڈول کی بجائے خالی کمرشل پلاٹ کا شیڈول لکھا سب رجسٹرار اور محرر رجسٹری نے موقع جات دیکھے تو حقائق سامنے آئے جس کو پلاٹ ظاہر کیا گیا وہاں سابقہ تفریح محل سینما تھا جو اب شادی ہال کی صورت موجود ہے رپورٹ کے مطابق غلام یسین بھٹی پٹواری نے موضع کی پوزیشن کو چھپایا اور سرکاری فیس کا بھی نقصان کیا ہیاراضی کا موقع پر اصل شیڈول 7 لاکھ 65 ہزار روپے سرسائی ہے جبکہ پٹواری نے ملی بھگت سے 1لاکھ 46 ہزار روپے سرسائی درج کیا ہے پٹواری کی وجہ سے فیس کی مد میں سرکاری خزانہ کو ڈھائی کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور کے حکم پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولنگر عدنان آصف نے بطور انکوائری آفیسر انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سابقہ دور میں کرپشن کے الزام میں برطرف ہونے والے پٹواری سرفراز لبانا کو ایک بار پھر شہری پٹواری کا چارج دے حال ہی میں تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر نے پچھلی تاریخ میں دے دیا ہے اور اس نے اپنی روش قائم رکھتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار شروع کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں