بہاولنگر،محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، تماشہ دکھانے والا ریچھ کا مالک گرفتار

پیر 18 اکتوبر 2021 21:04

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) بہاولنگر میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے تماشہ دکھانے والے ریچھ کو مالک سمیت تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

حکام وائلڈ لائف کے مطابق مجسٹریٹ کے حکم پر ریچھ وائلڈ لائف پارک منتقل کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر ریچھ رکھنے پر مالک کے خلاف 10 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں خونخوار ریچھ کا تماشا خطرے سے کم نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں