بہاولنگر،ڈسٹرکٹ ہسپتال کے شعبہ ڈائلسز وارڈ میں سہولیات نہ ہونے سے مریضوں ،لواحقین کو مشکلات کا سامنا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 14:55

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ڈسٹرکٹ اسپتال کے شعبہ ڈائلسز وارڈ میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔وارڈ کا ٹریٹمنٹ واٹر پلانٹ خراب اور ڈائسلز مشینیں خراب ہیں۔ڈسٹرکٹ اسپتال کے شعبہ ڈائلسز میں سہولیات کی عدم دستیابی۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو میں قائم ڈائلسز وارڈ کا ٹریٹمنٹ واٹر پلانٹ خراب ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ وارڈ میں صرف 4 مشینیں کام کررہی ہیں۔نئی مشینیں ڈبوں میں بند پڑی ہیں انسٹال نہیں ہوسکیں۔ڈائلسز کے مریضوں کو ادویات بھی باہر سے لانی پڑتی ہیں۔اس موقع پر مریضوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ میری والدہ کے ڈائلسز کے لئے آئے ہیں۔اسپتال کی جانب سے میڈیسن فراہم نہیں کی جاتی۔مشینیوں کی تعداد انتھائی کم ہیں۔وارڈ میں صفائی کے انتظامات بھی مناسب نہیں ہیں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے ملتان سے انجینئر آنے والا ہے۔۔نئی مشینقں کی انسٹالیشن بہت جلد ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں