پنجاب بھر کی طرح ضلع بہاولنگر کے پٹواری بھی قلم چھوڑ ہڑتال پر چلے گئے

جمعہ 22 اکتوبر 2021 21:53

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) پنجاب بھر کی طرح ضلع بہاولنگر کے پٹواری بھی قلم چھوڑ ہڑتال پر چلے گئے ۔تحصیل آفس میں احتجاجی دھرنا انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی وسیم اختر پٹواری کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے پٹواریوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع بہاولنگر کے پٹواریوں نے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی اور احتجاجی دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

جام پور میں افسران کے بلاجواز دباؤ سے پٹواری کی خود کشی اس نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔محمد وسیم اختر کی خود کشی نہیں یہ مجرمانہ فعل اور قتل ہے ۔ان خیالات کا اظہارصدر انجمن خلیل جٹ نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پٹواری وسیم اختر کے قتل کا مقدمہ مقامی انتظامیہ کے خلاف درج کیا جائے۔جب تک وسیم کے بچوں کو انصاف نہیں مل جاتا اس وقت تک ہماری ہڑتال جاری رہے گا۔واقعہ کی صاف شفاف انکوائری کی جائے ۔

بہاولنگر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments