بہاولنگر‘ڈپٹی کمشنر تبدیل ہوتے ہیں میونسپل کمیٹی نے بھی اپنے رنگ بدل لئے

جمعہ 22 اکتوبر 2021 21:53

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر تبدیل ہوتے ہیں میونسپل کمیٹی نے بھی اپنے رنگ بدل لیے ،ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی عدم توجہ اور غفلت کی وجہ سے عملہ صفائی کوڑا کرکٹ خالی پلاٹوں میں پھینکنے لگا جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے گندگی کے ڈھیروں پر مکھی مچھر پرورش پانے لگے۔

(جاری ہے)

ضلعی اور میونسپل کمیٹی کی عدم توجہ اور غفلت شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات سامنے آ گئے۔عملہ صفائی شہر سیکوڑا کرکٹ اٹھا کر خالی پلاٹوں میں پھینکنے لگا۔جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔اس موقع ہر شہریوں کا کہنا تھا کہ گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے ۔عملہ صفائی کوڑے کے ہمارے سامنے خالی پلاٹ میں پھینک دیتا ہے۔کئی بار میونسپل کمیٹی کے دفتر کے چکر لگاچکے ہیں۔میونسپل کمیٹی کے عملہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔گندگی کے ڈھیر کی وجہ تعفن پھیل رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments