موسم سرما کی آمد سے قبل شادیوں کی بھرمار نے ایک عام آدمی کیلئے پریشانیاں پیدا کردیں

جمعہ 22 اکتوبر 2021 21:53

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) موسم سرما کی آمد سے قبل شادیوں کی بھرمار نے ایک عام آدمی کیلئے پریشانیاں پیدا کردی ہیں دھوم دھام سے شادی کا رواج بچیوں کی شادیوں میں بڑی رکاوٹ بنتاجارہا ہے جبکہ جہیز کیلئے لڑکے والے اپنے سے اونچے خاندانوں میں ہاتھ مارنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے غریبوں کی بچیاں بڑی تعداد میں بن بیائی گھروں میں بیٹھی بیٹھی بوڑھی ہورہی ہیں جب تک اسلامی روایات کو فروغ نہیں دیا جاتا اس وقت تک یہ معاملہ حل نہیں ہوگا مالی وسائل کی وجہ سے غربت سے تنگ لڑکیاں بے راہ روی کا شکار ہورہی ہیں حکومت کو چاہیئے کہ وہ جہیز جیسی لعنت پر پابندی عائد کرنے کا ایکٹ اسمبلی سے پاس کروائے تاکہ غریبوں کی بچیاں بھی باعزت طریقہ سے شادی کے بندھن سے بندھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments