پاکستان کسی بھی کھیل تماشے کا متحمل نہیں ہوسکتا کاروبار زندگی بری طرح متاثرہے‘ساجد سدھو

جمعہ 22 اکتوبر 2021 21:53

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) پاکستان کسی بھی کھیل تماشے کا متحمل نہیں ہوسکتا کاروبار زندگی بری طرح متاثرہے ان حالات میں اشرافیہ کو کھیل تماشوں کی سوجھی ہے جبکہ غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار صدر انجمن چوہدری ساجد سدھو نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ کھیل تماشوں کی وجہ سے بٹ جاتی ہے جس کے باعث وہ غربت سمیت دیگر معاملات زندگی پر توجہ نہیں دے پاتی اس لئے اشرافیہ اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے کھیل تماشوں کو بند کرکے معیشت کی ترقی پر توجہ دیں ساجد سدھو نے کہا کہ اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں اگر ہماری معیشت کو خدانخواستہ دھچکا لگا تو یہ ہم سب کیلئے اچھا شگون نہیں ہوگا اس لئے کھیل تماشے بند کرکے عوامی مسائل پر توجہ دینا ہر منتخب نمائندے کی ذمہ داری ہے اس ذمہ داری کو نبھانے کیلئے کھیل تماشے بند کرکے کاروبار زندگی کو رواں رکھنے کیلئے غریب کی مدد کی جائے اور یہ مدد معیشت کی بحالی کی صورت میں ہی ممکن ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں