بہاولنگر کے مختلف مقامات پر زیر زمین پانی کی سطح میں سالانہ ایک سے ڈیڑھ فٹ گہرائی بڑھ رہی ہے‘رپورٹ

جمعہ 22 اکتوبر 2021 21:58

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) بہاولنگر کے مختلف مقامات پر زیر زمین پانی کی سطح میں سالانہ ایک سے ڈیڑھ فٹ گہرائی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے زیر زمین پانی نہ صرف کڑوا ہورہا ہے بلکہ پانی کی قلت کا خدشہ بھی بڑھتا جارہا ہے بہاولنگر شہر کی بنیاد رکھتے وقت شہر کے مختلف علاقوں سے میٹھے پانی کے کھال گزارے گئے تھے تاکہ زیر زمین پانی کی سطح کو نہ صرف برقرار رکھا جاسکے بلکہ اس کا زیر زمین پانی بھی قابل استعمال رہے کھالوں کو بند کرنے سے نہ صرف زیر زمین پانی کڑوا ہوا ہے بلکہ اس کی سطح بھی مسلسل گر رہی ہے اگر دوبارہ کھالوں کو فعال نہ کیا گیا توپانی کا بحران آنیوالے دنوں میں شدت اختیار کرجائیگا آج سے 15 سال قبل مختلف علاقوں میں لوگ زیر زمین پانی استعمال کرتے تھے جو نہ صرف پینے میں میٹھا تھا بلکہ دیگر معاملات میں بھی یہی پانی استعمال ہوتا تھا بلاکوں اور پرانی آبادیوں میں ہینڈ پمپ کا استعمال کثرت سے کیا جارہا تھا مگر اب زیر زمین پانی کڑوا ہونے سے لوگ مہنگے داموں پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں زیر زمین پانی کے استعمال سے نہ صرف بال جھڑ رہے ہیں بلکہ یہ جلد کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments