بہاولنگر سمیت پاکستان کے مختلف اضلاع میں آبی وسائل پینے کے پانی کیلئے غیر محفوظ قرار دیدیئے گئے

پیر 25 اکتوبر 2021 14:49

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) بہاولنگر سمیت پاکستان کے مختلف اضلاع میں آبی وسائل پینے کے پانی کیلئے غیر محفوظ قرار دیدیئے گئے ہیں تحقیقاتی کونسل برائے آبی وسائل PCRWR کے سال2020?ئ کے سروے کے مطابق بہاولنگر سمیت مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کے ذخائر کے غیر محفوظ ہونے کی بڑی وجہ میکرو بیل ہے جس کی وجہ سے بہاولنگر میں پینے کا پانی 83% میکروبیل یا کیمائی آلودگی کی وجہ سے ناقابل استعمال قرار دیا گیا ہے اسی طرح ملک کے مختلف دیگر 28 اضلاع میں بھی پینے کے پانی کو غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے PCRWR نے حکومت سے استدعا کی ہے کہ وہ پینے کے پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے وگرنہ آئندہ دس سال میں ملک میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے جس سے بچنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں