بہاولنگر،مختلف واقعات و حادثات میںتین افراد زخمی ہو گئے

بدھ 27 اکتوبر 2021 15:20

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) مختلف واقعات و حادثات میںتین افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 فورٹ عباس ڈگری کالج کے قریب دو موٹر سائیکل کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں 2 شخص زخمی ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو فورٹ عباس شفٹ کر دیا بہاول نگر ریسکیو1122 کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں کالونی ہائی سکول سے کال موصول ہوء کہ ایک طالب علم سریے کی باڑ کے اوپر گر گیا اور ایک سریا اسکے بازو کے کے درمیان سے گزر گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 کی ٹیم فوری طور پر تین منٹ کے ریسپانس ٹائم میں پہنچ گئی۔ریسکیو1122 کی ٹیم نے ہائیڈرالک کٹر کی مدد سے سریے کو دونوں اطراف سے کاٹا اور خون کے بہاؤ کو روکتے ہوئے ڈریسنگ کی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاول نگر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں