بہاولنگر‘گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے گندم میں رکھے جانے والی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 18:47

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے گندم میں رکھے جانے والی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زین نامی نوجوان نے گھریلوں تنازعے پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھائیں جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جو جان کی بازی ہار گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زین نامی نوجوان نے گندم میں رکھی جانے والی زہریلی گولیاں کھائیں۔ زہریلی گولیاں کھانے سے جاں بحق نوجوان زین محلہ اسلام نگر کا رہائشی تھا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں