فورٹ عباس کے اے سی آفس میں رشوت کا بازار گرم‘ویڈیو وائرل

منگل 30 نومبر 2021 14:22

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) فورٹ عباس کے اے سی آفس میں رشوت کا بازار گرم۔ رشوت لینے کی ویڈیو وائرل۔ اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس کے ڈرائیور کی جانب سے سرعام رشوت لینے کا انکشاف ۔تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس کے اے آفس میں رشوت کا بازار گرم۔ رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس کے ڈرائیور کی جانب سے سرعام رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

رشوت لینے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ویڈیو میں ملزم کو واضح طور پر آڑھتی سے 30 ہزار روپے رشوت لیتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ملزم نے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے سیل کئے گئے کھاد کے ڈپو کو ڈی سیل کرنے کی مد میں پچاس ہزار رشوت مانگی۔ ڈرائیور ویڈیو میں صاف کہہ رہا ہے کہ پیسے اسسٹنٹ کمشنر کو دینے ہیں میں نے اپنے پاس نہیں رکھنے۔ویڈیو وائرل پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر محمد وسیم کا سخت ایکشن لیتے ہوئے ملازم کومعطل کر دیا۔ رشوت لینے والے ڈرائیور کو معطل کرکے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرکا مزید کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں