بہاولنگر‘محکمہ ہیلتھ میں کرپشن بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا

بدھ 1 دسمبر 2021 22:45

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) محکمہ ہیلتھ میں کرپشن بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا ۔محکمہ صحت میں 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کرپشن کا واقعہ ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی نگرانی میں انکوائری ٹیم تشکیل دیدی گئی۔محکمہ ھیلتھ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی آلات،مشینری اور دیگر سامان کی خریداری کی گئی تھی ۔

خریداری کے دوران پیپرا رولز اور قوانین کی خلاف ورزی کی گئیں ۔خریداری کے عمل کے دوران محکمہ ھیلتھ پنجاب کے منظور شدہ پی سی ون کو بھی تبدیل کردیا گیا۔۔محکمہ ھیلتھ پنجاب کی جانب سے منع کرنے کے باوجود من پسند اشیاء خریدی گئیں ۔ایم ایس ڈی ایچ کیو کی جانب سے اشیاء کے غیر معیاری اور وصول نہ کرنے کا لیٹر بھی لکھا گیا۔

(جاری ہے)

۔ایم ایس کی جانب سے خط لکھنے کے باوجود چور دروازے سے سامان کو حوالے کیا گیا۔

سابق سی ای او ھیلتھ کی جانب سے خریداری کا عمل ریگولر ملازمین سے نہیں کرایا گیا۔۔من پسند افراد کو نوازنے کے لئے دوردراز تعنیات افراد کو سیٹوں پر لایا گیا تھا ۔۔محکمہ ھیلتھ پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ افسران کی بجائے من پسند افراد سے انسپکشن کرالی گئی۔نئے سی ای او ھیلتھ نے ادائیگی روک دی تو انکے بوگس دستخط کئے جانے کا انکشاف۔نئے سی ای او ھیلتھ نے دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔۔4 کروڑ روپے سے زائد سکینڈل کی انکوائری شروع کردی گئی۔انکوائری اے ڈی سی جی کررہے ہیں ۔انکوائری ٹیم میں ڈپٹی ڈی ایچ او اور لیٹگیشن آفیسر ڈی سی آفس شامل۔خریداری برائے سال 2020اور 2021 کے لئے کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں