پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں لائبریری‘ سائنس و کمپیوٹر لیب‘ واش رومز‘ پینے کے صاف پانی کی سہولت اور کھیل کے میدان میں لازمی قرار دیدیا گیا

بدھ 1 دسمبر 2021 22:45

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) حکومت کی جانب سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں لائبریری‘ سائنس و کمپیوٹر لیب‘ واش رومز‘ پینے کے صاف پانی کی سہولت اور کھیل کے میدان میں لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں مطلوبہ سہولیات کا جائزہ لیں اور سکول مالکان کو مذکورہ لوازمات پورا کرنے کی ہدایت کریں اور انہیں باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کریں تاکہ یہ اشیاء تعلیمی اداروں میں بچوں کو میسر آسکیں ایسا نہ کرنیوالے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 80فیصد سکولوں میں مذکورہ سہولیات موجود نہیں ہیں جبکہ بھاری بھرکم فیسیں وصول کی جارہی ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے فوری طور پر مذکورہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ ایجوکیشن کو باقاعدہ طور پر ہدایت جاری کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں