بہاولنگر میں ٹرک اور رکشہ میں تصادم، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:43

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) بہاول نگر میں منڈی مدرسہ کے قریب ٹرک اور رکشہ کے تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔رکشہ میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد سوار تھے، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا تاہم ڈرائیورموقع پا کر فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں