بہاولنگر، انگیٹھی میں دوپٹہ گر گیا، بچی جھلس گئی، حالت تشویشناک

منگل 18 جنوری 2022 23:17

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) ضلع بہاولنگر میں کوئلوں کی انگیٹھی سے 5 سال کی بچی جھلس گئی،بچی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں لاہور بھجوا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاولنگر کے علاقے محلہ اسلام نگر میں سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے کمرے میں جلائی گئی انگیٹھی پر 5 سال کی بچی فاطمہ کی چادر گر گئی جس سے آگ بھڑک اٹھی جس نے بچی کو لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں لاہور بھجوا دیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلسنے سے بچی کے جسم کا 60 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں