اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا فرض ہے‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل)

جمعرات 20 جنوری 2022 15:58

اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا فرض ہے‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل)
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) عبدالجبار گجر نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا فرض ہے جو کہ بیرون ممالک میں ہماری پہچان ہیں اور ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ضلعی اوورسیز کمیٹی کے چئیرمین مبشر زمان شاہ کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کے کرتے ہوئے کہی جس میں فوکل پرسن اوورسیز کمیٹی مسز امامہ اعجاز ، اوردیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی186شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 149 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہی-

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں