پریس کلب بہاولنگر کے سالانہ 2022ء انتخابات مکمل‘جرنلسٹ پینل کامیاب ،مرزا کامران قدیر صدرمنتخب

جمعرات 20 جنوری 2022 15:58

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پریس کلب بہاولنگر کے سالانہ 2022ء انتخابات مکمل‘جرنلسٹ پینل کامیاب ،مرزا کامران قدیر صدر ،سینئر نائب صدر رانا عابد سعید ،نائب صدر طاہر کریم خان،جنرل سیکرٹری رانا ثاقب سلیم،جوائنٹ سیکرٹری غلام مرتضی کھوکھر،سیکرٹری انفارمیشن سمیع الحق بخاری،سیکرٹری فنانس محمد گلزار،ممبران مجلس عاملہ میں ،قاسم علی شیخ،طارق حفیظ،محمد شفیق چوہدری اور عمران مبین منتخب ہو گئے نومنتخب کابینہ سے ایم پی اے رانا عبدالرؤف نے حلف لیا ،اس موقع پر رانا عبدالرؤف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں پریس کلب بہاولنگر جمہوری عمل کا امین ہے ہر سال انتخابات کا انعقاد اس کلب کا خاصہ ہے جس پر پریس کلب کے ممبران مبارکباد کا مستحق ہیں انہوں نے اس موقع پر نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہ کہ منتخب ہونے والی کابینہ اپنے صحافیوں بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب صدر مرزا کامران قدیر نے کہا کہ جس طرح دوستوں نے مجھ سمیت میری کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں انکا مشکور ہوں انشااللہ آنے والے سال میں صحافیوں کی فلاح و بہبود اور کلب کی ترقی کے لیے پوری تندہی سے کام کریں گے تقریب سے نومنتخب جنرل سیکرٹری رانا ثاقب سلیم سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں