بہاولنگر،کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز ،مارکیٹوں کے اوقات کار مقرر کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے

ہفتہ 22 جنوری 2022 14:32

بہاولنگر،کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز ،مارکیٹوں کے اوقات کار مقرر کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں مارکیٹوں کے اوقات کار مقرر کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق تمام بڑے شہروں میں تمام مارکیٹیں صبح 9بجے سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی تاہم کھانے پینے کی اشیاء کی ہوٹلوں سے پارسل کے ذریعے ترسیل رات 10بجے تک جاری رہے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد کرونا سے بچاؤ کیساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو بحال رکھنا ہے حکومت کی جانب سے تاجروں اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں