بہاولنگر‘سخت سردی بارش میں ظالم اپنا گناہ چھپانے کے لیے نامعلوم افراد نومولود بچی کو ریلوے لائن پر پھینک کر فرار

اتوار 23 جنوری 2022 15:00

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) سخت سردی بارش میں ظالم اپنا گناہ چھپانے کے لیے نامعلوم افراد نومولود بچی کو ریلوے لائن پر پھینک کر فرار۔ریسکیو ٹیم نے بچی کو اٹھا کر مقامی ہسپتال پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے 28 والا پھاٹک فورٹ عباس میں ظالم نومولود بچی کو سخت سردی بارش میں ریلوے لائن پھینک کر فرار ہو گئے بچی کے رونے پر اہل علاقہ نے فوری طور پر ریسکیو کو اطلاع کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال پہنچا دیاجہاں اسکو طبی امداد دی جا رہی جبکہ مقامی پولیس نے رپورٹ درج کر کے بچی کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں