ملک اس وقت شدید سیاسی اقتصادی بحران سے دوچار ہے آزادی اور انقلاب دھر نوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،محمد اعجاز الحق

ہفتہ 27 ستمبر 2014 14:39

فورٹ عباس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء)ملک اس وقت شدید سیاسی اقتصادی بحران سے دوچار ہے آزادی اور انقلاب کے نام پر جو دھرنے دئیے جا رہے ہیں ان سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے دھرنے جتنی مدت بھی جاری رہیں ان سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ زیڈکے سربراہ یم این اے محمد اعجاز الحق نے پریس کلب فورٹ عباس میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ آج سے 67 سال قبل بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے پر امن خاموش انقلاب کے ذریعے پاکستان کو قائم کیا پاکستان کا قیام جمہور کے ووٹوں کا مظہر ہے اور جمہوری طریقے سے اس کی جد و جہد جاری رہی جمہوری جدو جہد میں اس قسم کے دھرنوں کی کوئی گنجائش نہیں جو آج کے لیڈر آزادی اور انقلاب کے نام پر دے ر ہے ہیں دھرنوں کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے لیکن یہ لوگ بڑی ڈھٹائی کے ساتھ قوم کو بے وقوم بنا رہے ہیں ، مذاکرات کرنے والے وفد میں بھی شامل رہا ہوں لیکن مجھے دھرنے والے لیڈروں کی منطق سمجھ میں نہیں آ رہی ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم کو جمہوریت سے دور کرنا مناسب نہیں جمہوریت میں غیر جمہوری ہتھکنڈے نہیں چلتے جمہوری انداز ہی اپنایا جاتا ہے سامراجی اور استعماری قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف رہتی ہیں وزیر اعظم شوکت عزیز کے دور میں غیر ملکی طاقتوں نے علماء کو خرید کر اس کے خلاف پراپیگنڈا کرایا اور اس وقت ایک عالم دین نے اعتراف کیاکہ ہم اس وقت حدود آرڈیننس کے خلاف پراپیگنڈا پر 25 کروڑ روپے خرچ کر چکے ہیں آج بھی کچھ لوگ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں قوم کو چاہیئے کہ وہ ملک کی سالمیت اور استحقام اور بقا کیلئے متحد ہو جائیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں