بہاولنگر، مسجد میں غیر اخلاقی ڈانس کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالے نوجوان ٹک ٹاکر ،ویڈیو بنانے والے کیخلاف مقدمہ درج

منگل 17 مئی 2022 18:13

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) بہاولنگرکے علاقہ فقیر والی کی مسجد میں غیر اخلاقی ڈانس کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے نوجوان ٹک ٹاکر اور ویڈیو بنانے والے کے خلاف تھانہ فقیر والی میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزم فرار :مسجد میں غیر اخلاقی ڈانس کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے نوجوان ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،ٹک ٹاکر محمد عثمان اور ویڈیو بنانے والا ہارون چک 433 سکس آر کے رہائشی ہیں،:گاوں کی مسجد النور کیصحن میں عثمان نے غیر اخلاقی ڈانس کیا اور ہارون نے۔

(جاری ہے)

ویڈیو بنائی:مسجد کے صحن میں ڈانس کر کے ویڈیو بنا کر مذہبی جذبات مجروح کئے گئے۔:پولیس تھانہ فقیروالی نے ٹک ٹاکر عثمان اور ویڈیو بنانے والے ہارون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔:عثمان اور ہارون تاحال فرار ہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں