بہاولنگر ،ڈپٹی کمشنر نے ڈی سی آفس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

جمعرات 4 اگست 2022 17:15

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے بھی پودے لگائے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے اس موقع پر کہا کہ پودے ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام اور انسانی بقا کیلئے انتہائی ضروری ہیں تمام سرکاری محکمے شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ دیں ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ہوں گے سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ شہری بھی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور انکی نگہداشت ، نگہبانی اور دیکھ بھال بھی کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم کے ذریعے پودے لگا کر ضلع بہاولنگر کے ماحول کو خوبصورت، سرسبز وشاداب اور صاف ستھرا بنانا ہمارا مشن ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں